کمبل چوری اسکینڈل میں بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے سابق کپتان ہاکی ٹیم

45

لاہور(جسارت نیوز)سابق کپتان ہاکی ٹیم محمد عرفان سینئر کا کہنا ہے کہ کمبل چوری اسکینڈل میں جان بوجھ کر بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان محمد عرفان سینئر کا کہنا ہے کہ کمبل چوری اسکینڈل میں جان بوجھ کر بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، اس طرح کی حرکت کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ اپنے ملک کی نیک نامی کے لیے کھیلا ہوں، 12 سال سے ٹیم کا حصہ ہوں، کپتانی سے ہٹائے جانے کے باوجود کوشش کی ہے کہ اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کروں۔محمد عرفان نے کہا کہ جو کمبل ہم نے استعمال کیے، ان پر ایشین گیمز کا لوگو بنا ہوا تھا وہ ایک2 جونیئر کھلاڑی اپنے ساتھ لائے لیکن روکے جانے پر انہوں نے واپس کردیے، مجھے یہ سمجھ نہیں آرہی کہ اس میں میرا نام کیوں لیا جارہاہے، پوری دنیا گھوم چکا ہوں، اس طرح کی حرکت کیوں کروں گا۔واضح رہے کہ ہوٹل انتظامیہ نے ہاکی فیڈریشن کے منیجر سے شکایت کی تھی کہ ان کے 3کمبل چوری کرلیے گئے ہیں۔ جس پر حسن سردار کھلاڑیوں سے کمبل واپس کرادیے۔تاہم کھلاڑیو ں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ محمد عرفان اب تک 235میچز میں ملک کی نمائندگی کرچکے ہیں اور اس وقت موجودہ ٹیم کے سینیئر ترین ممبر ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ