اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز 23 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی

35

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز ہائیڈروجن پرآکسائیڈ کے پلانٹ پر23 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی جس سے نہ صرف ٹیکسٹائل کی صنعت کی ملکی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی بلکہ درآمدات میں کمی سے قیمتی زرمبادلہ کی بھی بچت ہوگی۔آل پاکستان کیمیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ٹیکسٹائل کی مقامی صنعت کی ڈائنگ اور پراسیسنگ کی ضروریات پوری کرنے کے لیے 51 فیصد ہائیڈروجن پرآکسائیڈ ڈیسکون آکسی کیم فراہم کر رہا ہے جبکہ ستارہ پرآکسائیڈ کا مقامی مارکیٹ میں حصہ34 فیصد اور 16 فیصد طلب درآمدات سے پوری کی جاتی ہے۔رپورٹ کے مطابق ملک میں ہائیڈروجن پرآکسائیڈ کی پیداوار کے فروغ سے سالانہ 24 ملین ڈالر کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت کی جا سکتی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ