میٹروکیش اینڈ کیری کا ایدھی فاؤنڈیشن کی مدد کا اعلان 

31

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سماجی اور فلاحی ترقی کے لیے طویل عرصے سے پرکوشاں میٹرو کیش اینڈ کیری پاکستان نے ایدھی فاؤنڈیشن کی تائید کی یوں پسماندہ اور ضرورت مند طبقے کی امدادسے روشناس کرانے کے لیے ’کیئر اینڈ شیئراقدام ‘ کے تحت اقوا م متحدہ کے ساتھ مستحقین کی امداد کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن سماجی تنظیموں سمیت دیگر شراکت داروں کے ساتھ دنیا بھر میں ایک ساتھ مثبت تبدیلی کے لیے بھرپور اقدامات کرتے ہیں۔ میٹرو کیش اینڈ کیری اقتصادی، سماجی اور ماحولیات میں تمام شراکت داروں کی ترقی پر پختہ یقین رکھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ضرورت مند افراد کی امداد کرکے معاشرے میں اپنا مثبت کردارادا کرکے نبھا رہے ہیں۔ میٹرو کیش اینڈ کیری پاکستان نے ملک کی معروف سماجی تنظیم ایدھی فاؤندیشن جس کی بنیاد معروف انسانی حقوق کے رہنما اور سماجی کارکن مرحوم عبدالستار ایدھی نے رکھی۔ میٹرو کیشن اینڈ کیری نے روزمرہ ضرورت کی اشیاء جیسے تکیہ، گدے، چادریں، تولیہ، گرم کپڑے ، بچوں کے کپڑے، کھیلوں کا سامان اور برتن وغیرہ کے کارٹن ایدھی ہوم میں رہائش پذیر افراد کے لیے عطیہ کی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ