پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن مندی ، 58 ارب روپے کا خسارہ

54

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتہ کے پہلے ہی دن مندی کی لپیٹ میں آ گئی اور کے ایس ای100انڈیکس 40800پوائنٹس سے گھٹ کر 40600پوائنٹس پر بند ہوا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو58ارب روپے کا خسارہ ہوا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کاآغاز مثبت ہوا ،فوڈز ،سیمنٹ اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 40928پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا مگر مقامی انسٹی ٹیوشزاور بروکریج ہاؤسز کی جانب سے پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر فروخت کے دباؤ کے سبب مارکیٹ مندی کا شکار ہو گئی اور مندی کا یہ تسلسل کاروبار کے اختتام تک غالب رہا جس کی وجہ سے مارکیٹ 40800 اور 40700پوائنٹس کی 2بالائی حدسے گر گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں170.72پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 40854.77پوائنٹس سے کم ہو کر40684.05پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 101.66 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30 انڈیکس 19996.75 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 29978.32پوائنٹس سے گھٹ کر 29773.17 پوائنٹس ہو گیا۔ کاروبار ی مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں58ارب18 کروڑ 95 لاکھ 85 ہزار 908 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 84 کھرب 87 ارب 26 کروڑ 99 لاکھ 81 ہزار28روپے سے کم ہو کر 84 کھرب 29ارب8 کروڑ3 لاکھ 95 ہزار 120 روپے رہ گیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو 4 ارب روپے مالیت کے 11 کروڑ 25 لاکھ 52 ہزار حصص کے سودے ہوئے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 357 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 133 کمپنیوں کے حصص کی قیمتو ں میں اضافہ ،206میں کمی اور 18 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ