وزارت پیٹرولیم اور ذیلی اداروں میں پروٹوکول بدستور برقرار

53

اسلام آباد (آن لائن) وزارت پیٹرولیم اوراس کے ذیلی اداروں میں پروٹوکول بدستور برقرار ہے‘پروٹوکول کے نام پر بھرتی افسران قومی خزانے پر بوجھ اور سرکاری گاڑیوں کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں۔ عمران خان نے اقتدار سنبھالتے ہی وزارتوں سے پروٹوکول افسران کو فارغ کرنے کا عزم کیا تھا‘ وزیراعظم ہاؤس اور سیکرٹریٹ سے پروٹوکول کا مکمل خاتمہ کردیا گیا لیکن وزارت پیٹرولیم کے آفس کے علاوہ او جی ڈی سی ایل، سوئی نادرن گیس، سوئی سدرن گیس، پی ایس او، منرل ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور
اوگرا وغیرہ میں اب بھی پروٹوکول کے نام پر کئی افسران موجود اور قومی خزانہ پر بوجھ ہیں۔ پی پی ایل کے افسران نے اسلام آباد میں باقاعدہ ایک آفس بنا رکھا ہے جہاں پروٹوکول کے لیے اہلکار موجود ہوتے ہیں۔ سوئی نادرن کے ایم ڈی اے نے بھی پروٹوکول افسر رکھا ہوا ہے اس کے ماتحت کئی افسران موجود ہیں۔ ان اداروں میں پروٹوکول کے نام پر بے کار لوگوں کی بھرمار ہے جو صرف افسران کی خوشامد اور ذاتی نوکریاں کرکے مال بنا رہے ہیں جبکہ پروٹوکول کے نام پر اہلکار سرکاری گاڑیوں کا بھی بے دریغ استعمال کرتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ