چیف آف دی ایئر ا سٹاف انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ آج اسلام آباد میں شروع ہوگا

43

اسلام آباد (جسارت نیوز) پاکستان اسکواش فیڈریشن کے چیف آف دی ایئر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ آج سے مصحف اسکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگا جس میں 48 کھلاڑی مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں 26 ملکی اور 22 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔ مصر، ہانگ، ملائیشیاء، ایران، تھائی لینڈ اور آسٹریا کے کھلاڑی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں 2 کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مرد اور خواتین کے الگ الگ ایونٹ شامل ہیں۔ غیر ملکی کھلاڑی پریکٹس کر رہے ہیں۔ مینز ایونٹ کیلئے 30 ہزار ڈالر جبکہ خواتین ایونٹ کیلئے 10 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت ہانگ کانگ، ملائشیاء، مصر، ایران، آسٹریا، تھائی لینڈ اور ہالینڈ کے غیر ملکی کھلاڑی شرکت کریں گے، مردوں کے ایونٹ میں ہانگ کانگ سے عالمی نمبر20 لیو آو اور خواتین کے ایونٹ میں مصر سے عالمی نمبر 13 رون ٹاپ سیڈ ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کا مین راؤنڈ آج شروع ہوگا۔ کوارٹر فائنل مقابلے 12 ستمبر کو، سیمی فائنل میچ 13 ستمبر کو جبکہ فائنل مقابلے 14 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ