ایون فیلڈ ریفرنس سزا کیخلاف اپیلوں کی سماعت آج ہوگی

45

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) ایون فیلڈ ریفرنس سزا کیخلاف اپیلوں کی سماعت آج پیر کو ہوگی‘ سزا کیخلاف اپیلیں نواز شریف‘ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نے اپیلیں دائر کررکھی ہیں‘ کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بینچ کریگا ۔تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس سزا خلاف اپیلوں کی سماعت آج پیر کو ہو گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بینچ کیس کی سماعت کریگا۔ کیس کے ریکارڈ کی پیپر بکس مکمل تیار ہوچکی ہیں، ٹرائل کورٹ کا ریکارڈ 11 ہزار صفحات پر مشتمل ہے 100‘100 صفحات پر مشتمل
والیم کی پیپربکس تیار کی جارہی ہیں پیپر بکس کے 4-4 سیٹ تیار کیے جاتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ