ڈیم قرض سے نہیں اپنے وسائل سے  تعمیر کریں گے، چیف جسٹس

208

اسلام آباد (اے پی پی)چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ آج ملک اپنے وسائل سے ڈیمز تعمیر کر سکتا ہے اور اس مقصد کے لیے قرضے نہیں لیے جائیں گے۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اورعدالت عظمیٰ اس بات کی گارنٹی دیتی ہے کہ قوم کی جانب سے دیے گئے عطیات صرف ڈیمز کی تعمیر پر ہی خرچ ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں چیف جسٹس نے کہا کہ وکلا برادری، بار کونسلز اور بار ایسوسی ایشنز بھی فنڈز ریزنگ کی مہم میں ان کے ساتھ تعاون کریں گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ