جاپان میں زلزلے سے ہلاکتیں 18 ہوگئیں‘ امدادی کام جاری

52
جاپان: امدادی کارکن زلزلے کے باعث ہلاک ہونے والے شہری کی لاش لے جارہے ہیں
جاپان: امدادی کارکن زلزلے کے باعث ہلاک ہونے والے شہری کی لاش لے جارہے ہیں

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کے شمالی جزیرے ہوکائیڈو میں زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوگئی، جب کہ 300 افراد زخمی اور 30 لاپتا ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق موسمی تغیرات میں گھرے جاپان کے شمالی جزیرے ہوکائیڈو میں 6.7 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی۔ جاپانی میڈیا کے مطابق زلزلے سے کئی گھروں اور عمارتوں کو نقصان پہنچااور بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ زیادہ تر ہلاکتیں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہوئیں۔ امدادی اہل کاروں اور رضاکاروں کی جانب سے کارروائیاں جاری ہیں، جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ سدھائے ہوئے کتوں اور جدید آلات کی مدد سے ممکنہ طور پر ملبے تلے دبے لوگوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔ واضح رہے کہ جاپان کو 25 برس کے دوران سب سے خوف ناک طوفان کا سامنا ہے۔ 2 روز قبل آنے والے ٹائیفون نامی طوفان میں 6 افراد ہلاک اور 160 زخمی ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ رواں برس جولائی میں ہلاکت خیز ہیٹ ویو کے بعد بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 200 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
جاپان/زلزلہ

Print Friendly, PDF & Email
حصہ