جنوبی کوریا اور امریکا جنگ کے خاتمے کا معاہدہ کریں‘ شمالی کوریا

96
پیانگ یانگ: جنوبی کوریائی وفد کے ارکان ہمسایہ ملک پہنچنے پر فوجیوں کی جانب سے سیلوٹ کا جواب دے رہے ہیں
پیانگ یانگ: جنوبی کوریائی وفد کے ارکان ہمسایہ ملک پہنچنے پر فوجیوں کی جانب سے سیلوٹ کا جواب دے رہے ہیں

پیانگ یانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریا نے جنوبی کوریا اور امریکا سے کوریائی جنگ کے خاتمے سے متعلق باقاعدہ معاہدہ طے کرکے دستخط کرنے کا مطالبہ کردیا۔ شمالی کوریا کی وزارت خارجہ سے منسلک تخفیف اسلحہ اور امن ادارے کے سربراہ کم جونگ کوک کی طرف کہا گیا کہ امریکا کے ساتھ دو طرفہ قابل اعتماد تعلقات کی تعمیر اور جزیرہ نما کوریا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے فریقین کے درمیان ایک معاہدہ طے پانا ضروری ہے، جو جنگ کوریا کے خاتمے کے سرکاری اعلان کی حیثیت رکھتا ہو۔دوسر ی جانب جنوبی کوریا کے خصوصی نمایندے بات چیت کے لیے شمالی کوریا پہنچ گئے۔ملاقات کا مقصد جنوبی اور شمالی کوریا کے رہنماؤں کی تیسری ملاقات کے لیے تفصیلات طے کرنا ہے جو رواں ماہ ہونی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ