نادرا کا پختون شہریوں کیلیے لاہور میں خصوصی سینٹر کھولنے کا اعلان

74

لاہور(آئی این پی) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نادرا نے پختون شہریوں کے شناختی کارڈ بنانے کے لیے لاہورمیں اسپیشل سینٹربنانے کا اعلان کردیا، چیئرمین نادرا عثمان یوسف نے کہا کہ پختونوں کے شناختی کارڈزبنانے کے لیے اسپیشل سینٹربنایا جائے گا، ملک بھر میں ڈیڑھ لاکھ لوگوں کے شناختی کارڈز کا مسئلہ ہے، یہ مسئلہ 40 سال سے درپیش ہے،راتوں رات حل نہیں ہوسکتا ہے، الیکشن والے روز آر ٹی ایس سسٹم کریش نہیں ہوا تھا، جبکہعدالت عظمیٰ کی ہدایت پر سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلیے سسٹم تیارکردیا ہے،، نادرا نے پختون شہریوں کے شناختی کارڈ بنانے کے لیے لاہورمیں اسپیشل سینٹربنانے کا اعلان کردیا۔لاہورمیں مقیم پختونوں نے گزشتہ روز لاہور میں وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ ان کے شناختی کارڈز کے مسائل حل کیے جائیں،وزیراعظم کی ہدایت پر اتوار کو چیئرمین نادرا عثمان یوسف نے نادرا ہیڈکوارٹرلاہورمیں پختون شہریوں اوران کے نمائندوں سے ملاقات کی اور مسائل سنے۔ پختون شہریوں نے شکایات کے انبار لگاتے ہوئے کہا کہ نادرا حکام شہریوں کو تنگ کرتے ہیں اور حقارت سے دیکھتے ہیں جب کہ ہمیں دفاتر سے نکال دیا جاتا ہے، حالانکہ ہم بھی پاکستان کے وفادار شہری ہیں۔چیئرمین نادرا نے کہا کہ آج اتوار کو وزیراعظم کی ہدایت پر پختون شہریوں کے مسائل سنے ہیں، مسئلہ یہ بھی ہے کہ افغان باشندوں کے شناختی کارڈزِ بنانے کے لیے مقامی پختون انہیں اپنا بھائی ظاہرکرتے ہیں، جن پختونوں نے خود کو افغان مہاجر ظاہرکرکے امدادی رقم حاصل کی، وہ اب پھرواپس پاکستان آگئے ہیں۔ چیئرمین نادرا نے کہا پختونوں کے شناختی کارڈزبنانے کے لیے اسپیشل سینٹربنایا جائے گا، ملک بھر میں ڈیڑھ لاکھ لوگوں کے شناختی کارڈز کا مسئلہ ہے، یہ مسئلہ 40 سال سے درپیش ہے،راتوں رات حل نہیں ہوسکتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ