ہالینڈ میں گستاخانہ خاکے بنانے والے امن کے دشمن ہیں، علما ئے کرام 

30

لاہور(آن لائن)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہورکے عہدیداران اور رابطہ کمیٹی کا اجلاس مرکزختم نبوت مسلم ٹاؤن لاہور میں قاری جمیل الرحمن اختر کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں مجلس کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیز الرحمن ثانی، ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا قاری علیم الدین شاکر،پیررضوان نفیس، مبلغ لاہور مولانا عبدالنعیم، خطیب مرکزختم نبوت مولانا علامہ محبوب الحسن طاہر، مولانا خالدمحمود،حکیم راشدعمران، مولانا سعید وقار، حافظ حبیب الرحمن ودیگر علما نے شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے
مولانا عزیز الرحمن ثانی ،مولانا عبدالنعیم اورقاری علیم الدین شاکر نے کہا کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت ڈیڑھ ارب مسلمانوں پر حملہ اور بدترین دہشت گردی ہے،عالم اسلام ہالینڈ سے سفارتی تعلقات منقطع کرے،خاکے بنانے والے عالم امن کے دشمن ہیں،مسلم حکمران خاموشی توڑیں اور ناموس رسالت کیلیے جرأت مندانہ موقف اختیار کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.