اسد قیصر، ایاز صادق ملاقات پارٹیوں کے درمیان رابطہ نہیں، ن لیگ

47

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسد قیصر نے بطور متوقع اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی اور یہ ملاقات پارٹیوں کے درمیان نہیں بلکہ اسد قیصر اور ایاز صادق کے درمیان تھی، اس میں پارلیمانی امور، اسپیکر الیکشن اور وزیراعظم الیکشن کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور اسد قیصر پی ٹی آئی کے منتخب امیدوار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے گزشتہ روز ملاقات کی ہے۔ وفد میں پی ٹی آئی کے نامزد
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک،ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری شامل تھے۔ملاقات پر وضاحت دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسد قیصر پاکستان تحریک انصاف کے نمائندے اور اسد قیصر بطور متوقع اسپیکر قومی اسمبلی کے امیدوارہیں جنہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی۔یہ ملاقات 2 پارٹیوں کے مابین نہیں بلکہ اسد قیصر اور ایاز صادق کے درمیان تھی۔ اسد قیصر نے پارلیمانی امور، اسپیکر الیکشن اور وزیراعظم الیکشن کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور معلومات لیں۔ پی ٹی آئی وفد نے ایاز صادق کو وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی بھی دعوت دی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ