نومنتخب عہدیدار حیسکو اور عوام کی خدمت کو شعار بنائیں، عبداللطیف نظامانی

36

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) نومنتخب عہدیدار ادارے اور عوام کی خدمت کو شعار بنائیں ادارے سے چور بازاری ، رشوت ، زائد بلنگ اور لائن لاسز کے خاتمے میں بھرپور کردار ادا کریں ادارہ ہوگا تو ملازمین اور یونین ہوگی، حیسکو انتظامیہ نومنتخب عہدیداران کیساتھ مل کر ادارے کی ترقی میں ساتھ دے۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے) کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے یونین کے انٹرنل الیکشن میں نوابشاہ سرکل حیسکو اور اسکے متعلقہ دفاتر سے کامیاب ہونے والے عہدیداران کی لیبر ہال حیدر آباد آمد پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی رہنما اقبال احمد خان، ملک سلطان علی، اعظم خان اور محمد حنیف خان بھی موجود تھے۔ جبکہ نواشاہ سرکل کے نمائندگان زونل چیئرمین شیرمحمد نظامانی اور سیکرٹری فضل شیخ کی قیادت میں بھرپور انداز میں شریک ہوئے۔ قائد مزدور عبداللطیف نظامانی نے نومنتخب عہدیداران کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہماری یونین نے اب تک سندھ کی سطح پر سیپکو میں انٹرنل الیکشن کا عمل مکمل کرلیا ہے جبکہ حیسکو کمپنی میں نوابشاہ اور میرپورخاص سرکل میں بھی یہ جمہوری عمل پائیہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے جبکہ اب اگلے مرحلے میں حیدرآباد کے اندر انٹرنل الیکشن کا عمل شروع ہو رہا ہے جسکے مطابق 16-17اگست کو انٹرنل چیف آڈٹ حیسکو اور 17-18 اگست کو جی ایس او حیسکو کے ایس ایس اینڈ ٹی، پی اینڈ آئی اور انکے متعلقہ دفاتر میں منعقد ہوں گے۔ ہماری کوشش ہے کہ ان الیکشن کو ماہ اگست میں پورے سندھ میں مکمل کرلیں جبکہ اندرون ملک بھی تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں بھی یہ عمل جاری و ساری ہے اور واپڈا ملازمین بڑھ چڑھ کر اپنے نمائندگان کو منتخب کررہے ہیں میں ان تمام ساتھیوں ، دوستوں اور کامیاب نمائندگان کو اپنی اور اپنے تمام ساتھیوں کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتاہوں کہ آپکی کامیابی سے نہ صرف ادارہ ترقی کریگا بلکہ عوام الناس میں بھی ادارے کا کھویا ہوا مقام بحال ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.