جی ڈی اے کااجلاس

38

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا کی زیر صدارت راجا ہاؤس میں جی ڈی اے کے نو منتخب اراکین سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پیر پگارا نے ارکان اسمبلی کو مبارک باد دی اورملک بالخصوص صوبے سندھ کے مسائل پر اپنا موثر کردار ادا کرنے کی ہدایت کی اجلاس میں صوبائی صدر مسلم لیگ فنگشنل پیر صدرالدین شاہ راشدی سردار علی گوہر خان مہر عارف مصطفی جتوئی پیر سید راشد شاہ راشدی ‘سردار رحیم صفدر عباسی ڈاکٹر ذوالفقار مرزا ‘عبدالرزاق راہموں وریام فقیر علی غلام نظامانی معظم عباسی نصرت سحر عباسی و دیگر نے شرکت کی ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ