ملک بھر میں اقلیتوں  کادن منایا گیا 

36

اسلام آباد(آئی این پی)ملک بھر میں اقلیتوں کادن منایا گیا،مختلف مذہبی تنظیموں کی جانب سے پورے ملک میں سیمینار اور سماجی اجتماعات سمیت مختلف تقاریب کااہتمام کیا گیا۔ہفتے کو ملک بھر میں اقلیتوں کادن منایا گیا جس کامقصد قیام پاکستان اورقومی تعمیر میں اقلیتوں کے کردار اور ان کی قربانیوں کواجاگر کرناہے۔اس دن کو شایان
شان طریقے سے منانے کے لیے مختلف مذہبی تنظیموں کی جانب سے پورے ملک میں سیمیناراور سماجی اجتماعات سمیت مختلف تقاریب کااہتمام کیا گیا۔یہ دن ہمیں قائداعظم محمدعلی جناح کی اس سوچ اور نظریے کی یاددلاتا ہے جنہوں نے 11 اگست 1947ء کوقانون ساز اسمبلی سے اپنے خطاب میں اعلان کیاتھا کہ اقلیتوں کو پاکستان میں اپنے مذہبی عقائد پرعملدرآمد کی مکمل اجازت ہوگی۔یہ دن حکومت کے اس عزم کی تجدید کادن ہے کہ ہم قائداعظم محمدعلی جناح کے افکار پرعملدرآمد کرتے ہوئے پا کستان کو اعتدال پسندانہ، آزادانہ اور ترقی پسند ملک بنائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ