مفتی راشد منہاس کو14سال قید، 14 کروڑ جرمانہ کی سزا

68

اسلام آباد(آن لائن)احتساب عدالت نے مضاربہ اسکینڈل میں ملوث ملزمان مفتی راشد منہاس کو14سال قید اور 14کروڑ روپے جرمانے کی سزا جبکہ دوسرے ملزم عبدالرحمن کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد حکم سنایا جس میں 2 ملزمان میں سے مرکزی ملزم مفتی راشد منہاس کو 14سال سزا اور 14کروڑ روپے جرمانہ کے
احکامات دیے جبکہ دوسرے ملزم عبدالرحمن کو بری کرنے کے احکامات دیے ۔واضح رہے کہ مقدمہ 2014ء سے زیرسماعت تھا اور 275افراد کے قریب متاثرین تھے ۔اس دوران ملزم کی جانب سے 2 وکیل تبدیل کیے گئے جبکہ نیب پراسیکیوٹر نے ایک ہی مؤقف اپناتے دلائل مکمل کیے اور 4سال بعد عدالت نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم راشد منہاس پر جرم ثابت ہونے پر قید و جرمانے کی سزا سنائی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ