سی پیک کمیٹی، چیئرمین سینیٹ کو مجاز قرار دینے کی تحریک متفقہ طور پر منظور

34

اسلام آباد (اے پی پی) ایوان بالا نے پاک چین اقتصادی راہداری پر خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی غرض سے چیئرمین سینیٹ کو مجاز قرار دینے کی تحریک متفقہ طور پر منظور کرلی۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شیری رحمن نے
تحریک پیش کی کہ یہ ایوان پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) پر ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی غرض سے چیئرمین سینیٹ کو مجاز قرار دے اور چیئرمین سینیٹ کو اس امر کا بھی مجاز بنایا جائے کہ وہ جب اور جس وقت ضروری خیال کریں کمیٹی کی تشکیل میں تبدیلیاں لا سکیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.