سکھر، پی ایس 24 اور 25 پر ایم ایم اے امیدوار نے کاغذات جمع کرادیے

51

سکھر (نمائندہ جسارت)سکھر کی صوبائی اسمبلی کی نشست حلقہ پی ایس 24اور25 پر متحدہ مجلس عمل سکھر کے متفقہ امیدواران جماعت ااسلامی سکھر شہر کے امیر زبیر حفیظ شیخ اور مولانا سلطان احمد لاشاری نامزدگی فارم جمع کرا دیے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی اور جے آئی یوتھ کے نوجوان بڑی تعداد میں ہمراہ تھے، مجلس عمل سکھر کے متفقہ امیدواران زبیر حفیظ شیخ اور مولانا سلطان احمد لاشاری نے پی ایس 24اور 25 کے لیے نامزدگی فارم جمع کروانے کے بعد نائب صدر جے آئی یوتھ ضلع سکھر جناب عبدالمالک تنیو کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دینی جماعتیں متحد ہو کر انتخابی پلیٹ فارم ایم ایم اے سے انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔ ملک بھر میں کامیابی حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ باری باری برسرا قتدار آنیوالے حکمرانوں نے عوام کومایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے، عوام اب حقیقی تبدیلی کے لیے دین دار مخلص محب وطن قیادت کو برسر اقتدار لا کر اپنے مسائل کے حل کے لیے اسلامی حکومت کے قیام کا ساتھ دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بد عنوانی کرپشن ملک کے لیے ناسور ہیں، بد عنوانی کے خاتمے کے لیے دیانتدار لوگوں کاانتخاب عمل میںآنا ضروری ہے، عوام اب دلفریب نعروں ور جھوٹے دعوؤں کے جھانسے میں مت آئیں۔ مزید برآں امیر جماعت اسلامی سکھر سٹی زبیر حفیظ شیخ کے حلقہ پی ایس 24 سکھر پر ایم ایم اے کی جانب سے امیدوار نامزد کیے جانے پر جے آئی یوتھ کی جانب سے زبردست خیرمقدم کیا گیا اور ریلی نکالی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں