وزیراعلیٰ پنجاب کااجلاس‘ پولنگ  اسٹیشنز میں سہولتوں کا جائزہ 

61

لاہور(نمائندہ جسارت)نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کی زیرصدارت وزیراعلیٰ دفتر میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں عام انتخابات کے لیے اسکولوں میں پولنگ اسٹیشنز میں فراہم کی جانیوالی سہولتوں اوردیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نگراں حکومت کی بنیادی ذمے داری عام انتخابات کا آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انعقاد ہے اور ہم نے بلاامتیاز اپنی قومی ذمے داری کو پورا کرنا ہے۔لانگ ٹرم کی پلاننگ آنے والی حکومت کا کام ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جن اسکولوں میں پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جا رہے ہیں وہاں پر عدم دستیاب سہولتوں کی کمی کو جلد پورا کیا جائے۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری سے وزیراعلیٰ آفس میں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے ملاقات کی ۔ ڈاکٹر حسن عسکری نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو اپنی بہادر فوج پر فخر ہے اوردہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ