ایم کیو ایم لندن کے کارندے سمیت 8 ملزمان دھر لیے گئے

36

کراچی ( اسٹاف رپورٹر پاکستان رینجرز ( سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کر تے ہوئے ایم کیو ایم لندن گروپ کے کارندے سمیت 8ملزمان کو گرفتار کرلیا ، ملزن کے قبضے سے اسلحہ ، منشیات اور مسروقہ سامان برآمد ہوا ، ترجمان رینجرز میجر قنبر رضا کے مطابق سائٹ ایر یا کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد خالق عرف سنی کو گرفتار کرلیا ،ملزم کا تعلق ایم کیوایم لندن گروپ سے ہے ، ملزم ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے ، درخشاں ، گزری ، کلفٹن اور پریڈی کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے6ملزن عابد علی عرف سیدی ، عبدالصمد ، شاہ میر نعمان علی ، فیروز اور عابد حسین عرف نانو کو گرفتار کرلیا،ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ، جبکہ نیو کراچی کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سلیم احمد کو گرفتار کرلیا ملزم علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہے ، تمام ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے سپرد کر دیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں