برطانیہ میں روسی ڈبل ایجنٹ کو زہر دے دیا گیا‘ حالت تشویش ناک

155
لندن: روسی ایجنٹ کو زہر دیے جانے کی جگہ پر تحقیقات جاری ہے‘ چھوٹی تصویر سرگئی اسکرپل کی ہے
لندن: روسی ایجنٹ کو زہر دیے جانے کی جگہ پر تحقیقات جاری ہے‘ چھوٹی تصویر سرگئی اسکرپل کی ہے

لندن(انٹرنیشنل ڈیسک)برطانیہ میں روس کے ایک ڈبل ایجنٹ کو زہر دے دیا گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق 66سالہ سیرگئی اسکرپل کی حالت انتہائی نازک ہے۔لندن پولیس کا کہنا ہے کہ اسکرپل اور ان کی بیٹی کو جنوبی برطانیہ میں بے ہوشی کی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔خبررساں ادارے کے مطابق اسکرپل روسی خفیہ ادارے کا سابق جنرل ہے،جسے2006ء میں برطانیہ کے لیے جاسوسی کے الزام میں 13 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔بعد ازاں 2010ء میں قیدیوں کے تبادلے میں اسے برطانیہ میں سیاسی پناہ دے دی گئی۔پولیس کے مطابق دونوں مالٹینگ شاپنگ سینٹر میں بے ہوش پائے گئے،تاہم ان کے جسم پر کسی زخم کے نشان نہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ