فیڈرل بی ایریامیں الخدمت واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

127
امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی منعم ظفر خان الخدمت واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر رہے ہیں،الخدمت کراچی کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو راشد قریشی بھی موجود ہیں
امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی منعم ظفر خان الخدمت واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر رہے ہیں،الخدمت کراچی کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو راشد قریشی بھی موجود ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)الخدمت کراچی کے تحت غوثیہ مسجدفیڈرل بی ایریا بلاک 9 میں 34ویں آراوواٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کردیاگیا۔افتتاح امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی منعم ظفر نے کیا ۔اس موقع پر افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں علاقہ مکینوں کی بڑی تعدا دنے شرکت کی ۔الخدمت کے قائم مقام چیف ایگزیکٹوراشد قریشی ،کنٹرولر واٹر پروجیکٹ قاضی سید صدرالدین ،نصرت اللہ امیرزون،سعید احمد ناظم علاقہ اورالخدمت واٹر پروجیکٹ کے دیگر ذمے داران بھی موجودتھے ۔پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر لوگوں کوپانی بلامعاوضہ فراہم کیا گیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر نے کہا کہ الخدمت کراچی کے لوگوں کی خدمت کر رہی ہے۔صاف پانی کی عدم دستیابی شہر کا بڑا مسئلہ ہے ۔جسے حل کرنے کی ہمیشہ سے ضرورت رہی ہے ۔افتتاحی تقریب سے راشد قریشی اور قاضی سید صدرالدین نے بھی خطاب کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ