ملتان، سوائن فلو سے ایک اور مریض جاں بحق‘ تعداد 34 ہوگئی

88

ملتان (صباح نیوز) ملتان میں سوائن فلو سے متاثرہ مزید ایک مریض جاں بحق ہوگیا جس کے بعد اموات کی تعداد 34 ہوگئی ہے جبکہ نشتر اسپتال میں اب بھی 13 مریض زیر علاج ہیں۔ بدھ کو نشتر اسپتال میں 65 سالہ کامل نامی مریض دم توڑ گیا جبکہ گزشتہ روز 3 مریض جن میں مظفرگڑھ سے تعلق رکھنے والی زہرہ حسن، راجن پور کے اسکول ٹیچر احسن فرید اور ملتان کے شفیع محمد جاں بحق ہوگئے تھے۔ نشتراسپتال ذرائع کے مطابق 13 مریض اب بھی زیر علاج ہیں، 6 مریضوں میں سوائن فلو وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 7 کی رپورٹ ابھی آنا باقی ہے۔ سوائن فلو کے شبے میں نشتر اسپتال میں اب تک 232 مریض لائے جاچکے ہیں۔ اس کے علاوہ بہاولپور میں سوائن فلو میں مبتلا 7 مریض اور رحیم یار خان کے شیخ زید اسپتال میں 2 مریض دم توڑ چکے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ