حالیہ امریکی بیانات سے پاکستانی قوم کو دھوکا دیا گیا،آرمی چیف

314

آرمی چیف جنرل باجوہ نے کہا کہ امریکا کی موجودہ قیادت کی جانب سے دیے گئے بیانات سے پوری پاکستانی قوم کو دھوکا دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبی تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکا کی جانب سے حالیہ بیانات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد امریکہ کی جانب سے اعلیٰ سطح پر پاکستانی حکام سے رابطے کیے گئے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ جنرل جوزف اور ایک امریکی سینیٹر نے آرمی چیف کو ٹیلی فون کیا اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹوئیٹ کے بعد پاک امریکا سیکیورٹی پر صورتحال پر بات چیت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل جوزف ووٹل نے آرمی چیف کو کولیشن سپورٹ فنڈ سے متعلق امریکی فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار کو سراہتے ہیں اور موجودہ صورتحال عارضی مرحلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کے اندر کسی یکطرفہ کارروائی کا نہیں سوچ رہا، افغانستان کے خلاف پاکستانی سرزمین استعمال کرنے والوں سے نمٹنا میں تعاون چاہتے ہیں۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی جنرل کو کہا کہ پاکستان امریکی امداد کے بغیر بھی دہشت گردی کے خلاف مخلصانہ کوششیں جاری رکھیں گے اور دہشت گردی  کے خلاف کوششوں کو اسٹیک ہولڈرز سے مل کر منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم آپریشن ردالفساد کے ذریعے پہلے ہی کئی کارروائیاں کررہے ہیں، پاکستان میں ہررنگ و نسل کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

جنرل باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم سمجھتی ہے کہ دہائیوں سے تعاون کے باوجود حالیہ بیانات سے پوری پاکستانی قوم دھوکا دیا گیا، اسی طرح متفقہ قومی رد عمل ایسے ہی جذبات کا مظہر ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں