***۔۔۔۔۔۔خیبرپختونخوا ۔۔۔۔۔۔***

88

باجوڑایجنسی (آئی این پی )باجوڑایجنسی کے صدیق آباد بازار میں کپڑے کی دکان میں آتشزدگی ، لاکھوں کا نقصان ۔ بدھ اور جمعرات کے درمیانی شب باجوڑایجنسی کے تحصیل خار کے صدیق آباد بازا رمیں کپڑے کے دکان میں آتشزدگی سے دکان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا جل کر راکھ بن گیا ۔مذکورہ واقعہ اے این پی کے سینئر رہنما باچا خان کے دکان میں پیش آیا ۔ باچا خان کے مطابق دکان میں پچاس لاکھ سے ساٹھ لاکھ روپے تک کا کپڑا موجود تھا۔ دکاندار کے مطابق دکان میں بجلی کنکشن نہیں لگایاگیاتھا جس کے بعد یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ کس وجہ سے آتشزدگی ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق واقعہ تخریب کاری کا نتیجہ ہوسکتاہے **اکبر پورہ ضلع نوشہرہ سے عوامی نیشنل پارٹی کے 100دیرینہ کارکنان نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ اور پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے تحریک انصاف کی دن دگنی اور رات چگنی ترقی کاعہدکیا۔ تفصیلات کے مطابق اکبر پورہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے سو سے زائد دیرینہ کارکنوں ملک علی خان، ملک شیر پاؤ، تحصیل کونسلر اسماعیل شاہ، ریاض ترخہ، کونسلر ملک سہیل، سالار، ملک منصف، ملک امان، ملک اعجاز، ڈاکٹر مشتاق غنی، فاروق غنی ،افتخار غنی اور دیگر نے عوامی نیشنل پارٹی سے اپنی تیس سالہ طویل وابستگی کو خیر باد کہتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا**ملک کے دیگر حصوں کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی عید میلاد النبیؐ مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و خروش سے منائی جائے گی۔اس سلسلے میں ماہ ربیع الاول کے دوران ملکی سطح کیساتھ ساتھ صوبے میں بھی صوبائی دارالحکومت ،ڈویژنل اور ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں مختلف تقاریب منعقد کی جائیں گی**خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ اور آبنوشی شاہ فرمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں پہلی بار حکومت بنائی اور برسر اقتدار آتے ہی صوبہ میں اصلاحاتی اقدامات ، میرٹ ، شفافیت اور احتساب کا عمل یقینی بنا کر ایک نئی طرز حکمرانی کو جنم دیا ہے۔یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز انجمن تاجران ضلع مانسہرہ کے وفد سے وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشید الدین ، رکن صوبائی اسمبلی زرگل خان ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ ، ڈپٹی کمشنر مانسہرہ محمد ایاز ، ڈی پی او مانسہرہ کے علاوہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ مانسہرہ کے افسران بھی موجود تھے**پاک کونسل آف ورلڈ ریلیجنز فیتھ فرینڈز کے زیر اہتمام کیلاش کمیونٹی قاضی مذہبی رہنماوؤں کے ایک نمائندہ وفد نے محمد طارق ، سیکرٹری ، کلچر ، سپورٹس، یوتھ افیرز اینڈ آرکیالوجی، گورنمنٹ آف خیبر پختونخوا سے کیلاش کمیونٹی کے مسائل کی لابنگ ملاقات کی۔ وفد کی قیادت کلاش نمائندہ وزیر زادہ، کلچر اینڈ سپورٹس ، پی ٹی آئی چترال جنرل سیکرٹری، مقصود احمد سلفی اور رینا پٹرک نے کی ۔ جبکہ وفد میں سیف اللہ جان،کیلاش ، شیرزادہ خان ،اقلیتی ممبر ویلج کونسل رمبور، ملک شاہی، انت بیگ،اقلیتی ممبر ویلج کونسل بریر کیلاش شامل تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالصمد، ڈائریکٹر آرکیالوجی اینڈ میوزیم، شہباز خان، ڈپٹی ڈائریکٹر کلچر بھی موجود تھے** حکومت خیبر پختونخوا نے یکم سے 3دسمبر 2017تک سرکاری تعطیلات کے باعث تمام سرکاری ملازمین کو ماہ نومبر کی تنخواہ28نومبر کو ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ خزانہ کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو جاری کردہ مراسلے کے مطابق جمعتہ المبارک یکم دسمبر کو عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں سرکاری چھٹی ہے جبکہ 2اور3دسمبر کو باالترتیب ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات ہیں جس کی وجہ سے سرکاری ملازمین کو ماہ نومبر کی تنخواہیں28نومبر کو ادا کرنے کافیصلہ کیاگیا ہے**ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے د فعہ144ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع مانسہرہ کی حدود کے اندر شادی بیاہ کی تقریبات اور دیگر مواقع پر ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کر دی ہے۔اس حکم کی خلاف ورزی پر دلہا ،اس کے خاندان اور دیگر متعلقہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جبکہ یہ حکم فوری طور پر دو ماہ کے لیے نافذ العمل رہے گا**ٹریفک اور دیگر حادثات میں تین افراد جاں بحق چھ زخمی۔ہاشم سر ڈگر میں رکشہ کھائی گرنے کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور رشید احمد ولد نور محمد سکنہ دیوانہ بابا موقع پر جاں بحق جبکہ گل حسن ،مسماۃ ک ،مسماۃ ش ،مسماۃ ز ساکنان کلپانی ،دو بچے آمینہ اور سدیس سکنہ دیوانہ بابا شدید زخمی ہوئے ہیں ،دوسراواقعہ باجکٹہ کے سلیمانی پہاڑی میں اس وقت پیش آیا جب ٹریکٹر ڈرائیور امیر نواز خان عرف منو خان ولد عالم ساکن کلیاڑی کھیتوں میں ہل کے دوران ریورس کررہے تھے کہ اچانک ٹریکٹر ایک سو ستر فٹ کے بلندی سے نیچے آگری جس کے باعث ٹریکٹر ٹکڑوں میں بھٹ گئی اور ڈرائیور امیر نواز عرف منو بھی شدید زخمی ہوئے ، آر ایچ سی یو دیوانہ بابا پہنچاتے ہی راستے میں دم توڑ گئے ،تیسرا واقعہ انغاپور کے قریب پیش آیا جہاں موٹر سائکل اور ٹریکٹر ٹرالی کے تصادم میں موٹر سائیکل سوار مرادعلی ولد سیارخان ساکن تحصیل کالونی ڈگر جاں بحق ہوئے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ