ٹنڈو آدم، پولیس کارروائیوں میں 4 منشیات فروش گرفتار کرلیے گئے

50

ٹنڈو آدم (نمائندہ جسارت) ڈی ایس پی ٹنڈوآدم محمدایوب بروہی نے ایس ایچ اوسٹی ملک مشتاق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ ایس ایچ اوسٹی ملک مشتاق نے دودا مری ریلوے پھاٹک کے قریب دوران چیکنگ مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جس پرملزمان نے پولیس پرفائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے کراچی، میرپورخاص پولیس کومطلوب بلوچستان سے تعلق رکھنے والاحنیف مکرانی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے پولیس نے ساتھی ملزم انیس مکرانی سمیت گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 30 کلو گرام چرس، ایک پستول، گولیاں اور مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں جبکہ دوسری کارروائی میں منشیات فروش دلاور خاصخیلی اور سکندر خاصخیلی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو کلو گرام چرس، چالیس لیٹر شراب اور پستول برآمد کرلی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ