جدہ میں بین الاقوامی نمائش ’فوڈایکس2017ء ‘

34

جدہ میں الاقوامی نمائش ’فوڈایکس2017ء‘ کا افتتاح سیاحتی کمیٹی کے سربراہ شہزادہ عبداللہ بن سعود نے کیا۔ اس موقع پر قونصل جنرل شہریار اکبر خان ، کمرشل قونصلر شہزاد احمدہ پاکستان قونصلیٹ کے افسران اور پاکستانیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔ 214 کمپنیوں کی 600 سے زائد مصنوعات پیش کی گئی تھیں۔ نمائش میں پاکستان سمیت 32 ممالک کے اسٹالز لگائے گئے تھے۔ اس موقع پر شہزادہ عبداللہ بن سعود نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لیے ہوٹل انڈسٹری بے حد اہم ہے ۔ اس میں شک نہیں کہ اشیائے خور و نوش کے حوالے سے مملکت کی مارکیٹ کی افادیت کسی سے پوشیدہ نہیں۔ یہ بین الاقوامی اور مقامی تاجروں کے لیے خاص اہمیت کی حامل ہے ۔
قونصل جنرل پاکستان شہر یار اکبر خان نے کہا سعودی عرب اور پاکستان کے مابین تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے قونصلیٹ ہرممکن اقدامات کر رہی ہے ۔ فوڈ ایکس 2017ء میں پاکستان کی 11 معروف کمپنیاں شرکت کررہی ہیں جن کا شمار پاکستان کی بہترین کمپنیوں میں ہوتا ہے ۔ اشیائے خور و نوش کی درآمد میں سعودی عرب کا شمار بڑے ممالک میں ہوتا ہے۔ اس موقع پر کمرشل قونصلر شہزادہ احمد خان نے کہا کہ پاکستانی تاجروں کو قونصلیٹ کی جانب سے بھرپور تعاون پیش کیا جارہا ہے تاکہ وہ اپنی مصنوعات کو بہتر طور پر مملکت میں متعارف کروا سکیں ۔ قونصلیٹ کے کمرشل سیکشن کی جانب سے پاکستانی تجارتی وفد کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جس میں مقامی تاجروں سے وفد کی ملاقات کرائی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ