پتے اورکھجوریں کھالیں گے‘حوصلہ پست نہیں ہوگا‘خادم رضوی

174

ساسلام آباد (آن لائن) تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ کے سربراہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ ہم پتے اور کھجور کھا لیں گے مگر اپنے مطالبیسے دستبردار نہیں ہوں گے، کوئی ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتا۔ جمعرات کو دھرنے کے شرکاء سے خطاب اور میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ حکومت نے دھرنے کے شرکاء کے لیے کھانا اور پانی بند کر دیا ہے، حکومت نے تشدد کا راستہ اپنایا تو اس کی ذمے داری خود ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے تک دھرنا ختم نہیں ہوگا، ہم نے جو مطالبات کمیٹی کے سامنے پیش کیے ہیں اس پر قائم ہیں ۔

حصہ