ملک میں جمہوریت بے نظیر بھٹو کی وجہ سے ہے‘ یوسف گیلانی

56

ملتان (صباح نیوز) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملک میں آج جیسی بھی جمہوریت ہے‘ یہ بے نظیر کی وجہ سے ہے‘ پیپلزپارٹی ایک نظریہ، مشن اور قربانیوں کا نام ہے۔ ملتان میں یوتھ کنونشن میں شرکت کے موقع پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلاول زرداری ملک میں کم عمر ترین سیاسی رہنما ہیں‘ پارٹی کے جیالوں نے آمریت کے خلاف جمہوریت کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری ملتان جلسے میں پارٹی کا منشور بتائیں گے‘ ایک ڈکٹیٹر کو ملک
سے نکالنا آسان کام نہیں تھا‘ آصف زرداری نے ڈکٹیٹر کو ملک سے نکال دیا۔ انہوں نے کہا کہ میرا قصور تھا کہ میں نے بیروزگار نوجوانوں کو نوکریاں دیں‘ پیپلز پارٹی کی حکومت آئی تو پھر سے نوکریاں دیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ