دھرنے والوں کے لیے کھانالے جانے والے 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج

37

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی پولیس پر تحریک لبیک کے شرکا کے خلاف صرف مقدمات کے اندراج کی دھن سوار ہو گئی ۔ دھرنے کے شرکا کے لیے چاول لے کر جانے کے جرم میں 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ شہزاد ٹاؤن نے دھرنے کے شرکا کے لیے چاول لے کر جانے والے 2 افراد محمد مشتاق اور محمد جاوید کے خلاف دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔شہزاد ٹاؤن پولیس نے دونوں ملزمان کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ علی پور کے علاقے سے فیض آباد کے دھرنے کے شرکا کے لیے چاول لے کر جا رہے تھے۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے پکے ہوئے کئی کلو گرام چاول برآمد کر لیے اور مظاہرین کی مدد کرنے کے الزام میں دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔