فیصل آباد،14 لاکھ کی رقم بٹورنے والے دو انسانی اسمگلر گرفتار

182

فیصل آباد(آن لائن) چار افراد کو سعودی عرب حج کی ادائیگی کے لیے بھجوانے کا جھانسہ دے کر 14 لاکھ 60 ہزار کی رقم بٹورنے والے 2 انسانی اسمگلر گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ملزم شکیل ولد وکیل شاہ اور ہارون نے ملی بھگت کر کے شمشیر ٹاؤن سرگودھا کے رہائشی سید رضا ولد عبدالحمید سے اس کے رشتہ دار حیدر علی ولد محمد شریف‘ ثریا بی بی زوجہ حیدر علی اور نذیر احمد ولد محمد شریف‘ نازیہ بی بی زوجہ نذیر احمد کو سعودی عرب حج پر بھجوانے کا جھانسہ دے کر16 لاکھ 60 ہزار روپے ہتھیالیے تھے اور حج پر نہ بھجوانے پر
بعدازاں2لاکھ واپس کر دیے اسی طرح 14 لاکھ 60 ہزار کا فراڈ کر کے رقم بٹورنے پر تھانہ ایف آئی اے میں ملزم شکیل اور اس کے ساتھ ہارون کے خلاف مقدمہ 508/17 جرم 17/23 EO1979,6PA1974 دفعات کے تحت درج تھا جس پر گذشتہ روز سب انسپکٹر ایف آئی اے اجمل حسین اور سب انسپکٹر مزمل نے ملزم شکیل اور ہارون کو پکڑ کر حوالات میں بند کر دیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ