ٹرمپ نے ایٹمی حملے کا غیرقانونی حکم دیا تو مزاحت کروں گا‘ امریکی جنرل

290

واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی ایٹمی ہتھیاروں کے کمانڈر جنرل جان ہائیڈن نے کہا ہے کہ ا گر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایٹمی حملے کا غیر قانونی طورپر حکم دیا تو مزاحمت کروں گا۔سی بی ایس نیوز کے مطابق جنرل جان ہائیڈن نے کینیڈا میں خطاب کرتے ہوئے حاضرین کو بتایا کہ انہوں نے اس بارے میں بہت سوچا کہ اگر انہیں اس طرح کا حکم دیا جاتا ہے تو وہ کیا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ فوجی احمق ہوتے ہیں، میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ ایسا بالکل نہیں ، ہم اس طرح کی نازک صورتحال پرغورکرتے ہیں اور جب بھی اہم ذمے داری عاید ہو تو اس کے بارے میں فوجی کیوں نہیں سوچیں گے۔ بحیثیت کمانڈر میرا کام صدر کو مشورہ دینا ہوتا ہے اور صدر مجھے کوئی ایسا کام کرنے کو کہیں جو غیر قانونی ہو تو میں صاف کہہ دوں گا یہ غیر قانونی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ