بے نظیر قتل کیس ،سزا یافتہ پولیس افسران کی ضمانت پر رہائی عدالت عظمیٰ میں چیلنج 

26

اسلام آباد(صباح نیوز)سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سزا یافتہ پولیس افسران کی ضمانت پر رہائی کو عدالت عظمیٰ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔افسران کی رہائی کیخلاف پیپلزپارٹی کے شہید کارکن کی بیوہ رشیدہ بی بی نے لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہائی کورٹ کا دونوں ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ قانون اور حقائق کے مطابق نہیں،ٹرائل کورٹ نے دونوں افسران کو17برس سزا سنائی۔درخواست میں عدالت کے سزا معطلی کے طریقہ کار کو بد نیتی پرمبنی اور قانون کے منافی قرار دیتے ہوئے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گئی کہ سعود عزیز اور خرم شہزاد کی ضمانت منسوخی کا حکم دیا جائے، درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ نے شواہد اور حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، مقدمے کو چلتے10برس ہو چکے ہیں، سعود عزیز نے اس دوران اپنی سرکاری پوزیشن کا غلط استعمال کیا ۔

Print Friendly
حصہ