کاتالونیا بحران پر ہسپانوی حکومت کا بند کمرہ ہنگامی اجلاس

88
میڈرڈ: ہسپانوی وزیراعظم ہنگامی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کر رہے ہیں
میڈرڈ: ہسپانوی وزیراعظم ہنگامی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کر رہے ہیں

میڈرڈ (انٹرنیشنل ڈیسک) کاتالونیا کے علاقائی صدر کی جانب سے آزادی کا اعلان مؤخر کر کے میڈرڈ کے ساتھ مذاکرات کے مطالبے کے بعد وزیراعظم ماریانو راخوئے کی سربراہی میں ملکی کابینہ کی ایک ہنگامی اجلاس ہوا۔ بدھ کے روز بند دروازوں کے پیچھے ہونے والے اس اجلاس کے بعد راخوئے نے ملکی پارلیمان میں کاتالونیا کے صدر کے مذاکرات کے مطالبے اور ایمرجنسی کے حوالے سے تفصیلات بیان کیں۔ یاد رہے کہ کاتالونیا کے علاقائی صدر کارلس پوج ڈیمونٹ نے منگل کی شام ریاست کی آزادی کا اعلان مؤخر کرکے گیند ہسپانوی حکومت کے کوٹ میں ڈال دی تھی، جب کہ ہسپانوی حکومت نے اس پیش رفت کے بعد بدھ کے روز ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا۔ کاتالونیا کے صدر کارلس پوج ڈیمونٹ نے ریاستی پارلیمان میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کے اس مینڈیٹ کو قبول اور تسلیم کرتے ہیں، جس میں عوام نے کاتالونیا کی آزادی کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ تاہم انہوں نے آزادی کا اعلان مؤخر کرکے تمام تر ذمے داری ہسپانوی حکومت پر ڈال دی ہے کہ وہ کس طرح اس بحران سے نکلتی ہے۔

حصہ