دسواں ایشیا ہاکی کپ‘ پاکستان کا بنگلادیش کو شکست دیکر فاتحانہ آغاز‘ بھارت نے جاپان کو 5-1سے ہرادیا

110
ڈھاکا: ایشیا ہاکی کپ میں پاکستانی کھلاڑی بنگلادیش کو شکست دینے کے بعد مبارکباد پیش کرتے ہوئے
ڈھاکا: ایشیا ہاکی کپ میں پاکستانی کھلاڑی بنگلادیش کو شکست دینے کے بعد مبارکباد پیش کرتے ہوئے
ڈھاکا: مین آف دی میچ محمد ابوبکراور عماد بٹ انعام وصول کرنے کے بعد صحافیوں کو پوز دیتے ہوئے
ڈھاکا: مین آف دی میچ محمد ابوبکراور عماد بٹ انعام وصول کرنے کے بعد صحافیوں کو پوز دیتے ہوئے

ڈھاکا(نمائندہ خصوصی) ابو محمود کی شاندار ہیٹرک کی بدولت پاکستان نے میزبان بنگلا دیش کو ابتدائی میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 7-0 گول کے واضح مارجن سے شکست دے کر10ویں ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں جاندار آغاز کیا،محمد ابوبکر نے 3 جبکہ عماد شکیل بٹ اور ارسلان قادر نے 2، 2 گول کر کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ گزشتہ روز بنگلا دیش میں ایشیا کپ کا آغاز ہو گیا، ابتدائی روز گروپ اے کے میچ میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بنگلا دیش کو با آسانی 7-0 گول کے بھاری مارجن سے ہرا کر ایونٹ میں جاندار انٹری کی، ابو محمود نے شاندار ہیٹرک اسکور کی، محمد ابوبکر نے میچ کے 18ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر گول کر کے گرین شرٹس کو بنگلادیش کے خلاف 1-0 گول کی برتری دلائی جو پہلے ہاف تک برقرار رہی، دوسرے ہاف کے تیسرے ہی منٹ میں پاکستان کے عماد شکیل بٹ نے پنالٹی اسٹروک پر گول کر کے ٹیم کی برتری دوگنی کر دی، اسی منٹ میں پاکستان کے محمد ارسلان قادر نے شاندار فیلڈ گول کر کے ٹیم کی برتری 3-0 کر دی، 41ویں منٹ میں محمد ابوبکر نے میچ میں پنالٹی کارنر پر اپنا دوسرا گول کر کے ٹیم کا ا سکور 4-0 کر دیا اور بنگلا دیش کی مشکلات مزید بڑھ گئیں، 47ویں منٹ میں عماد شکیل بٹ نے فیلڈ گول کر کے میچ میں اپنا دوسرا گول کر کے ا سکور 5-0 کر دیا،3 منٹس بعد ہی محمد ابوبکر نے شاندار ہیٹرک کر کے گرین شرٹس کی برتری 6-0 گول کر دی، میچ کے آخری منٹ میں محمد ارسلان قادر نے فیلڈ گول کر کے مقابلہ 7-0 کر دیا جبکہ میزبان ٹیم ایک بھی گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ بھارت نے جاپان کو 5-1 گول سے ہرا کر فاتحانہ آغاز کیا۔ پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا دوسرا گروپ میچ کل جاپان کے خلاف کھیلے گی۔

حصہ