نیویارک، ٹیکساس سے جرمنی جانے والی پرواز میں بم کی اطلاع

87

جرمن ایئرلائن لفتھانزا کی امریکی شہر ہیوسٹن سے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ جانے والی پرواز کو بم کی اطلاع پر نیویارک میں اْتار لیا گیا۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ایئرپورٹ انتظامیہ نے  کہا ہے کہ تمام مسافر محفوظ ہیں اور انہیں ہوٹل پہنچا دیا گیا ہے۔ فلائٹ 441 کو گزشتہ شب لینڈنگ کے بعد نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ کے ایک الگ تھلگ مقام پر پہنچا دیا گیا۔

لفتھانزا کے ایک ترجمان کے مطابق جہاز کی مکمل تلاشی لی گئی ہے تاہم انہوں نے اس بات کی تصدیق یا تردید نہیں کی کہ لفتھانزا کے ہیڈکوارٹرز میں اس جہاز میں بم موجود ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ