امریکا میں بے روزگاری 9 سال کی کم ترین سطح پر

97

امریکی لیبر ڈیپارٹمنٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں سال نومبر کے آخر میں ایک لاکھ 78 ہزار ملازمتوں میں اضافہ ہوا جو اقتصادی ماہرین کی ایک لاکھ 80 ہزار کی پیش گوئی کے بہت قریب ہے۔

امریکی آجروں نے نومبر کے مہینے میں بڑی تعداد میں لوگوں کو روزگار فراہم کیے جس سے ملک میں بے روزگار کی سطح 4.6 فیصد ہوگئی جو گذشتہ 9 سال کی کم ترین سطح ہے۔

روزگار کی بہتر صورت حال امریکی معیشت پر اعتماد کا اظہار ہے۔روزگار کی ٹھوس صورت اس حوالے سے ایک اور اشارہ ہے کہ مرکزی بینک اس مہینے کے آخر میں سود کی شرح میں اضافہ کرنے والا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نومبر میں بے روزگاری کی شرح 4.6 فیصد رہی جو اگست 2007 کے بعد سے کم ترین شرح ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ