روات میں جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی

156

راولپنڈی کے علاقہ روات میں جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی۔ فیکٹری سے غیرمعیاری ادویات برآمد کی گئیں اور فیکٹری کو سیل کر دیا گیا ہے۔

 پولیس کے مطابق فیکٹری میں ممنوعہ ادویات، نشہ آور گولیاں تیار کی جا رہی تھیں جبکہ ڈرگ ٹیم کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران جعلی ادویات بنانے والی چار فیکٹریوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

 ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جعلی دوائیں بنانے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے اور اڈیالہ، سید پور روڈ اور روات کے علاقوں میں چار فیکٹریاں پکڑی گئی ہیں۔ جعلی دوائیں بنانے والی فیکٹریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جعلی دوائیں بیچنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ