چین میں بس جھیل میں گرنے سے 18افراد ہلاک

101

چین میں منی بس جھیل میں گرنے سے 18 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ بس میں بیس مسافر سوار تھے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق جمعے کےروز ایزو شہر سے وہان جاتے ہوئے منی بس جھیل میں گر گئی جس کے نتیجے میں اٹھارہ مسافر ڈوب کر ہلاک ہوگئے جبکہ گاڑی میں کل بیس لوگ سوار تھے۔ رپورٹس کے مطابق جائے وقوعہ پر ریسکیو ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں جبکہ پولیس نے بس ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔

واضح رہے چین میں ٹریفک حادثات کی شرح بہت زیادہ ہے ۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق 2013 میں مختلف حادثات میں دو لاکھ ساٹھ ہزار چینی شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دو بیٹھے تھے جبکہ چین کے حکام کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال اٹھاون ہزار بائیس لوگ روڈ ایکسیڈنٹ میں ہلاک ہوئے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ