کراچی : این اے 258 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل جاری

76

کراچی کے حلقہ این اے 258 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے ۔ حکیم بلوچ سمیت14امیدوارمد مقابل ہیں جب کہ پی ٹی آئی نے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے258دیہی اورشہری علاقوں پرمشتمل ہے جس میں میں رجسٹرڈووٹروں کی تعداد 4 لاکھ 8 ہزار  613 ہے۔ حلقہ میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جب کہ تمام پولنگ اسٹیشنز پر سخت سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں اور پولنگ اسٹیشنز کے باہر اور اندر رینجرز کے اہلکار خدمات انجام دے رہے ہیں۔

حلقہ این اے 258 کے 2287 میں سے 60 پولنگ اسٹیشنز کو حساس جب کہ 207 کو انتہائی قرار دیا گیا ہے۔ واضح رہے کے یہ نشست مسلم لیگ(ن)کےرکن عبدالحکیم بلوچ کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کےبعدخالی ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی ضمنی انتخاب سے دستبردار کا اعلان کر چکی ہے جب کہ متحدہ قومی مومنٹ کی جانب سے بھی اس کا بائیکاٹ کیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ