کل بھوشن یادیو کی گرفتاری سے متعلق ڈوزیئر تیار کر لیا،سرتاج عزیز

93

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ بھارتی مداخلت خصوصاً کل بھوشن یادیو کی گرفتاری سے متعلق ڈوزیئر تیار کر لیا ہے ، جلد ہی کل بھوشن یادیو سے متعلق ڈوزیئر عالمی فورمز پر شیئر کیا جائے گا ۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے ورکنگ باﺅنڈری اور کنٹرول لائن پر حالیہ فائرنگ اور گولہ باری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا بھرپور جواب دیا ہے‘ بھارت کشمیر میں مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔

منگل کو ایوان بالا میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے پاکستان اور بھارت کے مابین حالیہ کشیدگی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قبضے اور مظالم کے خلاف جاری حالیہ جدوجہد کے حوالے سے سینٹ کی کمیٹی آف دی ہول کی طرف سے بھجوائی گئی سفارشات اور رہنما اصولوں پر عملدرآمد کے حوالے سے ایوان بالا کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ کی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں حکومت نے اقدامات کئے ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے کئی فیصلوں اور اقدامات کا ذکر کیا۔

سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ بھارت کی سارک کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کے باوجود پاکستان ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کرے گا ۔ او آئی سی مسئلہ کشمیر پر خصوصی دلچسپی لے رہا ہے ۔ وزارت آئی ٹی کوکہابذریعہ سوشل میڈ یا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اجاگر کرے۔

مشیر خارجہ کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر صورت حال مزید خراب ہوئی ہے، ایل او سی پربھارتی فورسز کی خلاف ورزیوں کا ہماری فورسز بھرپور جواب دیتی ہیں ، بھارتی جارحیت سےبچوں، خواتین سمیت 30 افراد جاں بحق اور 110 زخمی ہوئے ہیں۔ بھارت سب مرین نے بھی ہماری حدود کی خلاف ورزی کی جس کو ہمارے نیوی کے جوانوں نے بھاگنے پر مجبور کردیا ۔

سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدہ یک طرفہ طور پر ختم نہیں کیا جا سکتا، سندھ طاس معاہدے سے متعلق ورلڈ بینک سے رابطہ کیا ہے۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف عدم برداشت کی پالیسی ہے اسکا جڑ سے خاتمہ کرینگے ، بھارت نے ہمارے سفارت کار کو نکالا ، بھارت سیکیورٹی کونسل کا مستقل ممبر بننا چاہتا ہے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہاہے۔ بھارت اقلیتوں کے ساتھ برا سلوک کررہاہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ کا تقرر مناسب وقت پر ہو سکتا ہے جس کی منظوری وزیر اعظم دینگے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ