سندھ ورکرز کنونشن کی تیاریاں تیزی سے جاری

127

جماعت اسلامی کے تحت 26اور 27نومبر باغ جناح کراچی میں ہونے والے سندھ ورکرز کنونشن کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں ۔ کنونشن میں اندرون سندھ اور کراچی کے ہزاروں مرد و خواتین شریک ہوں گے ،جن میں علماء،وکلاء،اساتذہ ،ڈاکٹرز ،انجینئرز ،طلبہ ، تاجر ،ہاری اور کسان ،مزدور اور محنت کش شامل ہوں گے ۔

swc-header

باغ جناح میں شرکاءکے لیے عارضی رہائش گاہوں اور فوڈز کورٹ سمیت دیگر ضروری انتظامات کیے جارہے ہیں ۔ مرد و خواتین کے لیے الگ الگ اجتماع گاہیں بنائی جائیں گی ، گوشہ اطفال اور ضروری طبی امداد کے لیے خصوصی کیمپ کے علاوہ بڑی تعداد میں سٹالز لگائے جائیں گے ،شرکاءکی بڑی تعداد کے پیش نظر باغ جناح میں بڑے پیمانے پر انتظامات کیے جارہے ہیں ۔

مرد و خواتین کے لیے الگ الگ اجتماع گاہ بنائی جائے گی ۔ گوشہ اطفال اور ضروری طبی امداد کے لیے خصوصی کیمپ کے علاوہ بڑی تعداد میں اسٹالز لگائے جائیں گے ۔شر کاءکی بڑی تعداد کے پیش نظر باغ جناح میں بڑے پیمانے پر انتظامات کیے جارہے ہیں اور ماہرین اورتجربہ کار افراد پر مشتمل متعدد کمیٹیاں سر گرم عمل ہیں ۔

علاوہ ازیں جما عت اسلامی کراچی کے کارکنوں اور ذمہ داران کی طرف سے شہر میں بڑے پیمانے پر رابطے کیے جارہے ہیں اور کنونشن کے آخری سیشن جس میں ایک عظیم الشان جلسہ ”اسلامی انقلاب “منعقد ہوگا میں عوام کی کثیر تعداد کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر تیاریاں اور انتظامات کیے جارہے ہیں ۔شہر بھر میں ہزاروں کی تعداد میں پوسٹرز کے علاوہ بینرز بھی آویزاں کیے جاچکے ہیں اور پبلسٹی و شرکت کی دعوت کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال بھی کیا جارہا ہے ۔

کنونشن کے دو دنوں میں نوجوانوں اور خواتین کے حوالے سے خصوصی سیشن کے علاوہ دیگر اہم نوعیت کے پروگرامات منعقد ہوں گے ۔جن میں جماعت اسلامی کی مرکزی اور صوبائی قیادت سمیت مختلف طبقہ فکر کی نمایاں شخصیات شر کت کریں گی۔

جبکہ اسلامی انقلاب سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق خصوصی خطاب کریں گے اور سندھ کے مخصوص حالات سمیت ملک کے موجودہ اور آئندہ کے حالات بالخصوص کرپشن کے خلاف اور2018کے عام انتخابات کے حوالے سے جماعت اسلامی کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ