سر? لن?ا ن? ??س? اس?وا? ?ا اعلان ?رد?ا

65

کولمبو: سری لنکا کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا، جہان مبارک کوآٹھ سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔

پاکستان ٹیم ان دنوں سری لنکا کے دورے پر ہے جہاں وہ آج 11 جون کو چار روزہ پریکٹس میچ سے اپنے دورہ سری لنکا کا آغاز کرینگی ۔

پاکستاں اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 17 جو ن سے گال میں شروع ہوگا دوسرا ٹیسٹ 25 جون کو کولمبو جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جولائی کو پالی کیلے میں کھیلا جائےگا ۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچز کا آغاز 13 جولائی سے ہوگا ۔

سری لنکا کا ٹیسٹ اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا

اینجلیو میتھوز (کپتان)، تھارامائن(نائب کپتان) دنیش چندی مل، نوان پردیپ، رنگنا ہیراتھ، ڈائی کورانتھے، سورنگا لکمل، پریرا، کشال پریرا، دھیمکا پرساد، کمارسنگاکارا، کشال سلوا، کیتھروان ونٹاج اور جہاں مبارک شامل ہے۔

جہاں مبارک کو آٹھ سال بعد ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ