عل? ام?ن نش? ?? حالت م?? خوات?ن پولنگ اس??شن م?? گ?س? ، رپور?

120

ڈی پی او نے علی امین گنڈاپور کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی ۔ رپورٹ کے مطابق علی امین نشے کی حالت میں خواتین کے پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوئے تھے ۔

30 مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ہمت اڈا کے پولنگ اسٹیشن میں بدنظمی پر ڈی پی او نے رپورٹ جاری کر دی ۔ ڈی پی او کی رپورٹ کے مطابق علی امین گنڈاپور نشے کی حالت میں خواتین کے پولنگ بوتھ میں داخل ہوئے اور خواتین انتخابی عملےکے ساتھ بدتمیزی کی ۔ رپورٹ کے مطابق علی امین نے پولنگ اسٹیشن پر موجود ایس ایچ او کی وردی بھی پھاڑی جس پر ایس ایچ او نے مزید کام کرنے سے انکار کر دیا ۔ رپورٹ کے مطابق موقع پر پہنچنے کے بعد صوبائی وزیر نے مجھ سے بھی بات نہیں کی، علی امین جب خواتین کے پولنگ بوتھ پر پہنچے تو ریٹرننگ افسر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ