احسن رضا پران? ?اد?? ب?لان? ?? لئ? پرعزم

60

سال دوہزار نو میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد زخمی ہونے والے امپائر احسن رضا آج کے ٹی ٹوئنٹی میں امپائرنگ کے فرائض انجام دینگے ۔

پاکستانی امپائر احسن رضا آج پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں امپائرنگ کے فرائض سر انجام دینگے ، احسن رضا 2009 میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے دوران میچ ریفری کرس براڈ کو بچاتے ہوئے گولی کا نشانہ بن گئے تھے ان کو پھیپھڑے میں ایک گولی لگی تھی۔

آج جب چھ سال بعد پاکستان میں کرکٹ بحال ہونے جارہی ہے تو پاکستانی امپائر احسن رضا کا اس موقع پر کہنا تھا کہ انہیں کسی بھی قسم کا کوئی خوف نہیں ہے بلکہ وہ بہت خوش ہے کہ آج کے میچ میں امپائرنگ کے فرائض ادا کرتے ہوئے ماضی کی تلخ یادوں کو شکست دونگا ۔

یاد رہے کہ احسن رضا اس سے قبل 17 ایک روزہ اور 15 ٹی ٹوئنٹی میچ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ