زمبابو? ??م ?و صدرممل?ت ?? برابر س??ور?? د?نگ?،پ? س? ب?

69

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ زمبابوے ٹیم کو صدر مملکت کے برابر سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔

میڈیا کو جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ زمبابوے ٹیم کی پاکستان آمد پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے،سیکورٹی انتظامات میں کسی قسم کی کسر نہیں چھوڑی جائے گی اور ضرور پڑی تو سیکورٹی کا پہاڑ کھڑا کردیا جائے گا۔

دوسری جانب مہمان ٹیم کی آمد کی سیکورٹی پر مامور اہلکاروں نے فل ڈریس ریہرسل کی۔ پولیس نے مہمان ٹیم کی بسوں کو سخت سیکورٹی حصار میں ایئرپورٹ سے ہوٹل منتقل کرنے کی مشق کی ۔پولیس کے اعلیٰ حکام نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور سیکورٹی پلان کے خدوخال پر اہلکاروں سے تبادلہ خیال کیا۔

پاک زمبابوے ٹیموں کے درمیان میچ کے دوران 3ہزار پولیس اہلکار اسٹیڈیم کے اندر تعینات کیے جائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ