ممتاز قادر? ?? اپ?ل سماعت ?? ل?? منظور

362

عدالت عظمیٰ نے سابق گورنر پنجاب کے قتل میں سزائے موت پانے والے ممتاز قادری کی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور کرلی۔

یاد  رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9 مارچ کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کے خلاف ممتاز قادری کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے قتل کے مقدمے میں ان کی سزائے موت کو برقرار رکھا تھا جب کہ انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت دی جانے والی موت کی سزا کو کالعدم قرار دیا تھا۔

جمعرات کے روز جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ممتاز قادری کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ  ممتاز قادری سلمان تا ثیر کی حفاظت پر مامور تھا، ہمیں فیصلہ آئین و قانون کے مطابق کرنا ہے، اگر کوئی ریاست کے قانون کی مخالفت کرتا ہے تو کیا ہم اسے توہین رسالت کہہ سکتے ہیں۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ممتاز قادری کی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور کرلی اور سماعت آئندہ اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ