اس??ن?ر?ا?ن?پورز?? نئ? ر??نگ قوم? مع?شت ?? لئ? ن?? شگون ?? ، اسحاق ?ار

66

وزیرخزانہ اسحاق ڈارنےکہاہےکہ کریڈٹ ریٹنگ کےادارےاسٹینڈرڈاینڈ پورزکی طرف سے پاکستان کی نئی ریٹنگ قومی معیشت کے استحکام کا اعتراف ہے۔ دبئی میں دبئی میں عالمی مالیاتی فنڈ کے جائزہ اجلاس کے بعد صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ادارے نے اپنی رپورٹ میں سرمائے اور ترسیلات زر کی مستحکم وصولیوں، تیل کی قیمتوں میں کمی کا خصوصی ذکر کیا ہے جس سے کاروباری اعتماد اورسرمایہ کاری کے حصول میں مدد ملی ہے۔

وفاقی وزیر نے دبئی میں عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتویں جائزہ اجلاس میں شرکت کے فوری بعد اپنی واپسی پر بجٹ اجلاس طلب کیا ہے۔ جس میں تمام متعلقہ اداروں سے آئندہ بجٹ تیاریاں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ