آس?ر?لو? وز?ر خارج? ?? وز?راعظم اور آرم? چ?ف س? عل?حد? عل?حدملاقات

66

آسٹریلوی وزیر خارجہ جولی بشپ نے وزیراعظم محمد نواز شریف اور آرمی چیف سے الگ الگ ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں سیکیورٹی اورباہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے آسٹریلوی وزیر خارجہ نے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں آسٹریلوی وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہے ۔

اس سے قبل آسٹریلوی وزیر خارجہ جولی بشپ نے وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی ،ملاقات کے دوران منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے تعاون مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں، انسداد دہشتگردی میں پاکستان کے تعاون پر شکر گذار ہیں۔

 

Print Friendly, PDF & Email
حصہ